تازہ ترین
• جنتر منتر احتجاج کی منسوخی پر ملت میں مایوسی • ڈاکٹر توقیر عالم توقیر کے شعری مجموعے ’’دل مضراب‘‘ کا اجرا • ترنمول کانگرس کی شکست کے اسباب! • غوث اعظم سید الاولیاء رضی اللہ عنہ:علم و عرفان کے تاجدار اور اصلاح امت کے عظیم پیشوا • جمعہ مسلمانوں کے لیے عید کیوں ہے؟ • حضرت غوث الاعظم کی زندگی امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ: مفتی غلام حسین ثقافی • حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کا عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا • ہم اپنی نسلوں کے روشن مستقبل کی نئی تاریخ رقم کریں گے:مولانا غلام رسول بلیاوی • شعبہ خواتین جماعتِ اسلامی ہند، شہرعظیم تر حیدرآبادکے زیر اہتمام”سیرت حضرت محمد ﷺ — امن و انصاف کی علامت“ کے عنوان پر خصوصی نشست • Dyy gds gfx

شعبہ خواتین جماعتِ اسلامی ہند، شہرعظیم تر حیدرآبادکے زیر اہتمام”سیرت حضرت محمد ﷺ — امن و انصاف کی علامت“ کے عنوان پر خصوصی نشست

مختلف مذاہب و شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی معزز خواتین شخصیات کی شرکت، مکالماتی اجلاس میں اہم سماجی موضوعات پر گفتگو

جنوبی بھارت 📅 27-09-2026 👁 5 views 💬 0 comments 🔁 0 shares
حیدرآباد:27،ستمبر2026
شعبہ خواتین جماعتِ اسلامی ہند، شہرعظیم تر حیدرآبادکے شعبہ رابطہ عامہ کے
زیرِ اہتمام”سیرت حضرت محمد ﷺ — امن و انصاف کی علامت“کے عنوان پر شہر کی معزز خواتین شخصیات کی خصوصی نشست منعقد کی گئی۔ جس میں شہرعظیم تر حیدرآباد کی مختلف مذاہب و شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی معززخواتین شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام کا مقصد سیرتِ نبوی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر غور و فکر، مکالمہ اور باہمی
افہام و تفہیم کو فروغ دینا تھا۔پروگرام میں ”غور و فکر، مکالمہ اور افہام و
تفہیم“ کے عنوان سے مکالماتی اجلاس منعقد ہوا۔ ڈاکٹر اسماء زر زری صاحبہ،سٹی
سیکریٹری، شعبہ خواتین جماعتِ اسلامی ہند، شہرعظیم تر حیدرآباداس اجلاس کی
رابطہ کار تھیں۔ اس اجلاس میں شرکاء کو سیرتِ نبوی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر غور
کرنے اور باہمی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا گیا۔شرکاء کو پانچ گروپس میں
تقسیم کیا گیا اور انہیں Justice(انصاف)، Dignity(وقار)، Women's Voice’(خواتین
کی آواز)، Empowerment(بااختیاری) اور Peace(امن) کے پانچ مختلف موضوعات د ئے
گئے۔ ہر گروپ کو سیرتِ نبوی ﷺ سے متعلق ایک مختصر واقعہ اور ایک مرکزی سوال
دیا گیا۔ شرکاء نے پہلے واقعے پر غور و فکر کیا، پھر باہمی گفتگو اور تبادلہ
خیال کے ذریعے اپنے خیالات اور نقط نظر پیش کئے۔ہر گروپ نے اپنی گفتگو سے تین
اہم نکات پیش کئے۔ اس سرگرمی کے ذریعے سیرتِ نبوی ﷺ کو محض تاریخی واقعات کے
طور پر نہیں بلکہ انصاف، انسانی وقار، خواتین کی آواز، بااختیاری اور امن و
سلامتی جیسے موجودہ سماجی موضوعات کے تناظر میں سمجھنے اور ان پر غور کرنے کا
موقع ملا۔اس سیشن کا اختتام ڈاکٹر اسرا محسنہ صاحبہ ڈائریکٹر شعبہ رابطہ عامہ،
شعبہ خواتین جماعتِ اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ کے خطاب سے ہوا۔ انہوں نے سیرتِ
نبوی ﷺ کی روشنی میں نبی کریم ﷺ کی زندگی کے مختلف عملی نمونے اور معمولات پیش
کئے۔پروگرام کا آغاز محترمہ عرشیہ جبین صاحبہ کی تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔
آیات کا اردو، انگریزی اور تلگو زبانوں میں ترجمہ پیش کیاگیا۔محترمہ سمیہ امۃ
الرزاق صاحبہ نے ترانہ پیش کیا۔محترمہ فریسہ قادری صاحبہ، اسسٹنٹ سٹی
سیکریٹری، شعبہ خواتین جماعتِ اسلامی ہند، شہرعظیم تر حیدرآبادنے افتتاحی
کلمات پیش کئے۔پروگرام کنوینر محترمہ عرشیہ مدثرصاحبہ، سکریٹر ی شعبہ رابطہ
عامہ، جماعتِ اسلامی ہند،عظیم تر حیدرآبادنے پروگرام کی کاروائی کو موثر انداز
میں انجام دیا۔پروگرام کے دوران مہمان خواتین کو”The Noble Life Of Prophet
Muhammad“ (Pbuh)۔حیات طیبہ ﷺنامی کتاب(اردو، انگریزی اور تلگو زبانوں میں)
بطورتحفہ پیش کی گئی۔پروگرام کے اختتام پر محترمہ افشاں خلیل صاحبہ نے کلماتِ
تشکر پیش کئے۔نمازِ مغرب کے بعد مہمانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ساتھ
ہی شرکاء کو مزید غیر رسمی ملاقات، باہمی گفتگو اور باہمی روابط کو فروغ دینے
کا موقع ملا۔

Reaction dein (0)

Share karein (0)

WhatsApp Facebook X

Comments (0)

पोस्ट के लेखक

🌱 New Reporter ★★★★★
M

Mailer

📍 N/A

📰 2 posts 👁 10 views 📊 5 avg/post

News Home ke reporter

Popular Posts

पत्रकारिता लोकतंत्र की रीढ़, कलम की स्वतंत्रता की रक्षा हम सभी की जिम्मेदारी - सरयू राय

👁 40 views

नाना पाटेकर ने पेश की गंगा-जमुनी तहजीब की मिसाल, नाती के कान में मदरसे के उस्ताद से दिलवाई अज़ान

👁 40 views

भारी बारिश के चलते गोरखपुर में 26 सितंबर को कक्षा 1 से 12 तक के सभी स्कूल बंद

👁 15 views

सहारनपुर और बाराबंकी के बाद अब इटावा - सैयद बाबा मजार पर चला बुलडोजर, वक्फ बोर्ड खामोश?

👁 14 views

नगर पंचायत इटवा बनी ‘नरक पंचायत’! राजपूत डीहवा रोड पर जलजमाव से ग्रामीण परेशान

👁 14 views