تازہ ترین

نعتِ رسول: دل میں دیدارِ مدینہ کا وہ درد اٹھا کہ بس

📅 02-10-2026 👁 9 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 1 شیئر
Telegram Box

پھر کسی صورت نہ بہلا اس طرح مچلا کہ بس
دل میں دیدارِ مدینہ کا وہ درد اٹھا کہ بس

صرف اک پل کے کرم سے بھر گیا دامن مرا
اور مجھ پر ابرِ رحمت اس قدر برسا کہ بس

ان کے در پر حاضری کی دیکھ کر میری تڑپ
دل سے ہر نقشِ تمنا مٹ چلا ایسا کہ بس

منکرِ سنت کا دیکھا خواب میں انجام جو
چونک کر میں نیند سے کچھ اس طرح جاگا کہ بس

ایک لمحے کو ملا جو سبز گنبد کا سکون
زندگی سے ہر الم کچھ اس طرح بھاگا کہ بس

جب تصور میں مدینے کی وہ گلیاں آ گئیں
دل کا ہر ارمان یوں آنکھوں سے بہہ نکلا کہ بس

یادِ سرکارِ دو عالم جب غموں میں آئی ہے
اشک بن کر آہ اس شدت سے دل پگھلا کہ بس

جب گناہوں کی گواہی دیتے چیخا سارا جسم
میرے ایماں کی بتاتے بول اُٹھے آقا کہ بس

جالیوں کو چومنے کی آرزو میں عمر بھر
مضطرب دل میرا کچھ اس طرح سے  دھڑکا کہ بس

جب کبھی اعمال کا اپنے لیا ہے جائزہ
لگ گیا مجھ کو وہ خوفِ حشر کا دھڑکا کہ بس

جیسے ہی نامِ محمد آیا ہونٹوں پر "ذکی"
میری تکلیفوں کے دن کچھ یوں ہوئے چلتا کہ بس
             
نتیجہ فکر: ذکی طارق بارہ بنکوی
ایڈیٹر ہفت روزہ "صدائے بسمل" بارہ بنکی
            سعادت گنج، بارہ بنکی، یوپی، انڈیا

— via Telegram: محمد شعیب رضا فیضی (@Mdshuaibraza)

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (1)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★

Mohd Shuaib Raza

📍 گورکھ پور

📰 20 پوسٹ👁 196 قارئین📊 9.8 اوسط قارئین

محمد شعیب رضا نظامی فیضی ایک نوجوان مصنف، قلم کار، صحافی اور باصلاحیت عالم دین ہیں۔ دو درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔

اسی زمرے میں مزید

ہمیشہ تبلیغ دین اور اصلاح امت کی ضرورت

السلام علیکم! 🙏 نیوز ہوم کے اردو بوٹ میں آپ کا خیر مقدم ہے۔

مقبول ترین پوسٹس

صحافی ستیم مشرا پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے - سراج احمد قریشی

👁 73 ویوز

नाना पाटेकर ने पेश की गंगा-जमुनी तहजीब की मिसाल, नाती के कान में मदरसे के उस्ताद से दिलवाई अज़ान

👁 47 ویوز

पत्रकारिता लोकतंत्र की रीढ़, कलम की स्वतंत्रता की रक्षा हम सभी की जिम्मेदारी - सरयू राय

👁 42 ویوز

والدین کی تربیت: اولاد کے لیے دنیا و آخرت میں رفعت و کامیابی کا عظیم الشان زینہ ہے

👁 38 ویوز

رویندر ناتھ ٹھاکر اور 'وشو بھارتی' یونیورسٹی

👁 37 ویوز